کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ ایریا میں واقع فائن کانٹا کے قریب جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ اے قمر کیانی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ عبدالرؤف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں جھگڑا جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا تھا جس میں چھوٹے بھائی افتخار نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید منتقل کی گئی، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
The post کراچی، جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2486018/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box