کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ میئر کراچی جیالا ہی ہوگا اور تمام بلدیاتی امیدواروں کو کراچی کے لوگوں کی خدمت کرنا ہوگی۔
کراچی میں منعقدہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی قیادت کی نظریں بلدیاتی امیدواروں پر ہیں، تمام جیتنے والے چیئرمین، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو شہر کی خدمت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر جو بھی ہو جیالا ہی ہوگا کیونکہ کراچی کی میئر شپ پر صرف پیپلز پارٹی کا حق ہے اور ہم اپنا میئر ہی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عام انتخابات کیلئے بھی بھرپور تیاری کرنی ہے کیونکہ کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ فریال تالپور کر کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد سندھ حکومت نے بہتر کام کیا جبکہ بارشوں میں بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف نظر آئی۔
فریال تالپور نے مزید کہا کہ ’ہم عوام کی خدمت کا جزیہ رکھتے ہیں اور اب لوگوں کی خدمت کر کے تاریخ رقم کریں گے‘۔
تقریب میں بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ صوبائی وزیر سعید غنی، نجمی عالم جاوید ناگوری، قاسم سراج سومرو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
The post میئر کراچی لاکر لوگوں کی خدمت کریں گے، فریال تالپور appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2487565/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box