معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے کترینا کیف کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے کے سوال پر صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ’ذرا ہٹ ذرا بچ کے‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
ویڈیو میں ایک صحافی نے وکی کوشل سے سوال کیا کہ اگر کبھی کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو کیا کترینا کیف کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلیں گے؟
View this post on Instagram
صحافی کا سوال سن کر وکی کوشل اور سارہ علی خان قہقہے لگانے لگے پھر وکی نے صحافی کو کہا کہ ’مجھے شام کو گھر بھی جانا ہے ایسے الٹے سیدھے سوال پوچھ رہے ہو، بچہ ہوں ابھی میں بڑا تو ہونے دیں۔
وکی کوشل نے مزید کہا کہ میرا اور کترینا کیف کو جنم جنم کا ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینا کیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HnN3yrO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box