لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ صوبے میں اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے، صوبہ بدانتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حالات سنبھالنا حکمران سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔
The post بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2486048/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box