تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 20 May 2023

ٹانک میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

 راولپنڈی: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

 

The post ٹانک میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2486040/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو