شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ شرٹ اور نیلی جینز میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اسپارک لیس‘ چمکتی ہوئی ایموجیز بھی بنائیں۔
زباب رانا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر کو ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی پسند کیا۔
زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/omjYrfd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box