تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 31 May 2023

’دھونی پاکستان میں کھیلتا تو سائڈلائن کر دیا جاتا‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ اگر دھونی پاکستان میں کھیلتا تو چار پانچ سال پہلےاسے سائیڈ لائن کردیا جاتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کرکٹر اور کپتان ہے اس سے بہت سیکھا اور ایسے کی بڑے کرکٹرز بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کے حوالے سے جو خبریں ارہی ہیں وہ بری ہیں ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے کھیلنا چاہیے بھارت اب نہیں کھیلے گا تو کب کھیلے گا؟ کون کہاں کھیلےگا اور کہاں نہیں یہ باتیں بند ہونی چاہیئں۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایشیاء کپ کھیلنا ضروری ہے پاکستان کے پاس اتنی کرکٹ نہیں ہے ہماری مجبوری بھی ہے جب کہ ہمارے ملک میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تمام ٹیمیں آئی سب نے سیکیورٹی کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ جہاں بھی ہو کھیلنا چاہیے اور ورلڈ کپ کی تیاری کرنی چاہیے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل تک جانا چاہیے بالنگ پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ہمیں بہترین کمبینیشن بنانا ہوگا، سرفراز اور رضوان کو ساتھ کیسے رکھ سکتے ہیں دونوں کو ایک ساتھ رکھنے پر بینچ میں اختلافات بڑھیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو ہر جگہ جا کر کھیلنا چاہیے اگر بھارت جاکر بھی کھیلنا پڑے تو جائیں اور کھیلیں اب حکومت اور پی سی بی نے فیصلہ کرنا ہے بھارتی شائقین اچھے ہیں اور وہ سب کو سپورٹ کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zHuqa65
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو