اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کر کے لے گئے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔
شیریں مزاری کی گرفتاری سے قبل ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ شیریں مزاری گھر میں موجود ہیں، پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
شیریں مزاری کی بیٹی نے لکھا کہ 50 پولیس افسران اور اہلکار گھر کا دروازی توڑ رہے ہیں۔
تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد گرفتار
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد لیڈر اور کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mzIqdWf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box