تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 24 May 2023

دپیکا پڈوکون کا ڈوین جانسن کے دماغی صحت سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن کے دماغی صحت سے متعلق حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ دپیکا پڈوکون دماغی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے میں سرگرم ہیں اور کچھ عرصہ قبل وہ ڈپریشن سے مقابلہ بھی کر چکی ہیں۔

ڈرین جانسن نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ’نہیں جانتا تھا کہ دماغی صحت کیا ہے، اور یہ بھی نہیں معلوم کہ ڈپریشن کیا ہوتا ہے۔ مجھے بس اتنا پتا تھا کہ ان سب سے بچنا کیسے ہے۔‘

سابق ریسلر ’دی راک‘ کے مذکورہ بیان پر دپیکا پڈوکون نے خاموش رہنے کو ترجیح نہ دی اور کہا کہ ’ دماغی صحت ایک حقیقت ہے۔‘

دپیکا پڈوکون بہت جلد ایکشن تھرلر فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں اداکار پربھاس کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی جبکہ فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dCIVkfY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو