فضائی سفر کے دوران اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کھڑکی والی نشست ملے جہاں سے وہ زمین کا نظارہ کرسکیں۔
ایسا ہی ایک مسافر اپنے سیٹ پر براجمان تھا کہ اسے کچھ عجیب منظر دکھائی دیا اس نے فوراً ہی اپنا کیمرہ آن کیا اور اس خوبصورت منظر کو محفوظ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہوائی جہاز کی ونڈو سیٹ پر بیٹھے ایک شخص نے کھڑکی سے باہر راکٹ لانچ ہونے کا خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کرلیا جسے دیکھ کر آپ بھی پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پلین فوکس نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلائٹ میں بیٹھا شخص کھڑکی والی سیٹ سے نیچے دیکھ کر خلائی مرکز کی ریکارڈنگ کر رہا ہے۔
چند سیکنڈ میں ایک راکٹ آسمان کی جانب چھوڑ دیا جاتا ہے، اس حیرت انگیز ویڈیو میں راکٹ آہستہ آہستہ آسمان کی طرف بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ منظر واقعی بہت خوبصورت ہے جسے صارفین بار بار دیکھنا پسند کر رہے ہیں۔
اس زبردست ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ جہاز میں ہوتے ہیں اور راکٹ غلطی سے لانچ ہوجاتا ہے، اس خوبصورت راکٹ لانچ کی ویڈیو کو اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
ویڈیو دیکھ کر صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں لکھا کہ ایسا زندگی میں صرف ایک بار ہی ہوتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YHv2W4D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box