بالی ووڈ کی معروف ادکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایگو کی پرابلم ہے، ایٹی ٹیوڈ ٹھیک ہے۔
اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’
ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘
واضح رہے کہ ودیا بالن سوشل میڈیا پر اکثر دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8HBTGV3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box