واشنگٹن: نئے سروے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن پر سبقت حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں نئے سروے میں صدر بائیڈن پر ٹرمپ کو سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو بائیڈن پر 7 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے، سروے میں ٹرمپ کی 47 فی صد اور بائیڈن کی 40 فی صد ووٹرز نے حمایت کی۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ری پبلکنز کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔
ہارورڈ کیپس ہیرس پول کے مطابق سروے میں پایا گیا کہ 47 فی صد جواب دہندگان نے کہا کہ اگر 2024 کے انتخابات آج ہوں اور ٹرمپ اور بائیڈن سیاسی جماعتوں کے متعلقہ امیدوار ہوں تو وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔ چالیس فی صد نے بائیڈن کی حمایت کی، جب کہ 13 فی صد نے کہا کہ انھیں نہیں پتا یا یہ کہ وہ ابھی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hsocxGY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box