تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 19 May 2023

رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ساتھ اس آپریشن کو شروع کیا گیا ہے کرینوں کی مدد سے زمان پارک کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹاکر راستے کھولے جارہے ہیں۔

اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک آئی تھی اور ان سے مثبت گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

اس سے قبل عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YaDIumB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو