راولپنڈی میں قائم گورنمںٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ایک اور ملزم کو پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس ٹی ایم اے کا ملازم ہے اور نو مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔ ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد احتجاج، پنجاب میں گرفتار افراد کی تعداد 3 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے حوالے کردیا جہاں جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
The post جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2482624/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box