تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 25 June 2023

پنجاب میں اسمانی بجلی نے قیامت ڈھادی 11 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہروں نارووال، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں بھی محلتف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qnHvwk6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو