لاہور: پنجاب پولیس نے زمان پارک ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے زمان پارک میں چیئرمین سے ملاقات کی، جس کے بعد واپسی جاتے ہوئے لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔
گرفتار ہونے والے کارکنان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالہ، اور سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاع آنے تک کارکنان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔
The post زمان پارک آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2499730/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box