تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 17 June 2023

ایسا آرٹ جو کسی بغیر کسی سوچ اور خیال کے تخلیق کیا جاتا ہے

آپ نے آرٹ کی کئی اقسام دیکھی ہوں گی جو کسی نہ کسی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں، لیکن ایک ایسا آرٹ ہے جسے بغیر سوچے سمجھے یا بغیر کسی خیال کے بنایا جاتا ہے اور دیکھنے میں وہ تصویر بے حد حسین لگتی ہے۔

جی ہاں !! اسے ڈوڈل آرٹ کہتے ہیں جسے یقیناً خدا کا تحفہ بھی کہہ سکتے ہیں، ‘آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی ہی آرٹسٹ سے کروا رہے ہیں جنہیں اپنے فن پر مکمل عبور حاصل ہے۔

لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے تقدیس احمد کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ڈوڈل آرٹسٹ ثناء شہزاد بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ چھ سال سے ڈوڈل آرٹ کررہی ہوں، ایک دن کلاس میں بیٹھے بیٹھے میں نے اپنے پوائنٹر سے کاغذ پر ڈیزائن بنانا شروع کردیا۔

جب وہ مکمل ہوا تو میں اور میری ٹیچرز اور کلاس فیلوز بھی حیران رہ گئیں، انہوں نے کہا کہ یہ بہت منفرد اور یونیک سا ڈیزائن ہے جس کے بعد میں اسے مسلسل کررہی ہوں۔

ڈوڈل آرٹ کیا ہے

ثناء شہزاد نے بتایا کہ ڈوڈل آرٹ ایک ایسا آرٹ ہے جسے سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی، بس جو آپ کے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے وہ کاغذ پر نمودار ہوجاتا ہے اور آخر میں وہ بہت خوبصورت کا شاہکار بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا اور اس پر لوگوں نے اسے دیکھا اور بہت پسند کیا، انسٹا گرام پر میری فالونگ بہت بڑھ گئی اور مجھے آڈرز ملنا شروع ہوگئے ۔ لیکن بعد ازاں میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس سے مجھے بہت نقصان ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6SlXPHg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو