تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 20 June 2023

ٹائی ٹینک آبدوز مسافروں کا موت کے معاہدے پر دستخط کرنا ضروری ہے

لندن : شہرہ آفاق بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کے ملبے کی تلاش کیلئے آبدوز میں جانے والے مسافروں کو موت کے پروانے پر دستخط کرنا پڑتے ہیں۔

ٹائی ٹینک کے ملبے کو تلاش کرنے جانے والی آبدوز جنوب مشرقی کینیڈا کے ساحل سے لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے مذکورہ آبدوز سے اتوار کی صبح رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کے حوالے سے یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ اس میں سفر کرنے کے خواہشمند افراد سے ایک تحریری معاہدہ کیا جاتا ہے جس کے متن میں تین بار موت کا ذکر موجود ہے۔ یہ بات اس آبدوز میں سفر کرنے والے ایک سابق مسافر مائیک ریسس نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مائیک ریسس کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں جب میں ایک سفر پر جارہا تھا تو مجھے بھی اس بات کا یقین تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال غیر متوقع نہیں ہوتی کیونکہ آپ کو اس خطرے کا پہلے سے علم ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی تفریحی دورہ نہیں ہوتا بلکہ ایک تجسس ہوتا ہے جس کا کھوج لگانے کیلئے آپ اس آبدوز میں سفر پر نکلتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق نیویارک میں رہنے والے مائیک ریسس ایک مصنف اور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے دی سمپسنز” پر بھی کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اوشین گیٹ ایکسپڈیشن نامی کمپنی کی ٹائٹن آبدوز میں 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد سوار تھے،

لاپتہ ہونے والے پاکستان اینگرو کے وائس چئیرمین شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ صاحبزادے سلیمان داؤد بھی شامل ہیں ان کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اوشین گیٹ ایکسپڈیشن نامی کمپنی اس وقت 2023 کا اپنا پانچواں ٹائٹینک ’مشن‘ چلا رہی ہے، اس کی ویب سائٹ کے مطابق مشن گزشتہ ہفتے شروع ہونا تھا اور جمعرات کو ختم ہونا تھا، آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس ڈھائی لاکھ ڈالرز کا ہوتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BHn8w6J
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو