بالی ووڈ اداکار پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان اور سنی سنگھ کی فلم آدی پورش باکس آفس کلیکشن سے لے کر ڈائیلاگ کے تنازعات تک مسلسل شہ سرخیوں میں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’آدی پروش‘ کو ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا تاہم فلم نے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں تین سو کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی ہے۔
سیف علی خان تین دہائیوں سے انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ہیں اور متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی نے ملٹی اسٹارر میں ’لنکیش‘ کے کردار کے لیے 12 کروڑ روپے معاوضہ لیا جس کی بدولت وہ فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
پربھاس وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے فلم آدی پروش کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔
اداکار نے 100 سے 150 کروڑ کے درمیان معاوضہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اس وقت جونیئر این ٹی آر کی فلم ’دیورا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار نبھائیں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nwcjRN1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box