تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 2 June 2023

نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار

نو اور دس مئی کی ہنگامہ آرائی میں پشاور کے ریڈیو پاکستان میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے شرپسند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار سدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں نو اور دس مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفصیل کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

The post نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2492798/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو