پشاور : پولیس نے خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو کرک سے حراست میں لے لیا، ان کی گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے پر عمل میں آئی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ان کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان کے چچا زاد بھائی خالد خان کو بھی ان کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری دفعہ302کے تحت درج مقدمے میں ہوئی ہے۔
ملزمان کی ضمانت ڈیرہ اسماعیل خان سیشن کورٹ نے خارج کردی تھی، سیکیورٹی کی وجہ سے ٹرائل کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر محمود جان خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے، وہ سال 2013 سے 2018 تک رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
محمود جان سال 2018 میں بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر بنے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aAeghNP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box