لاہور: شہدا پاک فوج کے لواحقین نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام کو پیغام دیا۔
شہدا پاک فوج کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم فوجیوں کی مائیں ہیں، یہ سب کچھ دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتی، میں نے بیٹے سے کہا مجھے قائد کا گھر دکھانے لے چلو، شرپسندوں نے قائد کا سارا گھر جلا دیا۔
لواحقین نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ان کو کبھی رہانہیں کرنا ان کی رہائی ہمارے لئے باعثِ موت ہو گی، ہمارے فوجی جوان جنہوں نے اپنی ساری زندگیاں اپنے وطن عزیز پر قربان کی، ان کی عظیم قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔
شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان کے مجسمہ کو توڑا وہ جس کی دشمن نے بھی تعریف کی، ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگائی، ہمارے قائد کا گھر جلادیا، ہم آج قائدکے آگے شرمندہ ہیں ان شرپسندوں نے قائد کے دیئے ہوئے ملک کا کیا حال کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند خود لیڈر کہتے ہیں، ایسے دہشتگرد پالے ہوئے ہیں جو وطن عزیز کو نقصان پہنچاتے ہیں، ہمارے شہدا کی ماؤں سے پوچھو! ان کے دلوں پر کیا گزری؟ جو ان شرپسندوں نے شہدا کی عظیم یادگار تصویروں کے ساتھ کیا۔
شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو شہدا کی عظیم یادگار تصویروں پر قربان کرتے ہیں، دکھ محسوس کر رہا ہوں ہمارے قائد کے گھر کی اتنی بھیانک اور ہولناک صورتحال ہے۔
شہدا لواحقین نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے مقدس مقامات کا احترام نہ کیا، مسجدکا احترام نہ کیا، انہوں نے ہر ایک مقدس مقام کو تباہ کیا، ہم اپنی پاک فوج اور وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UeVbLjz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box