امریکی عدالت نے ہیٹی کے تاجر کو موئس کے قتل میں عمر قید کی سزا سنادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے ایک تاجر کو 2021 میں ہیٹی کے سابق صدر جوونیل موئس کے قتل کی سازش میں کردار ادا کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
میامی میں امریکی وفاقی جج نے جمعہ کو روڈولف جار نامی ملزم کو سزا سنائی ہے۔
50سالہ مجرم دوہری شہریت کا حامل ہے اور اس نے امریکہ سے باہر قتل یا اغوا کی سازش کے ساتھ ساتھ قتل کے لیے مادی مدد فراہم کرنے کا جرم قبول کیا تھا۔
جنوری 2022 میں 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر گولی مار دی گئی تھی، واقعے میں ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی تھی، امریکا میں ہیٹی کے سفیر بوکیٹ ایڈمنڈ نے قاتلوں کو ’غیر ملکی، زر پرست اور پیشہ ور قاتل‘ قرار دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق قاتلوں نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹ کا روپ دھار رکھا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mYWAaG6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box