تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 18 June 2023

مہوش حیات انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں فوٹو شوٹ کے دوران خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہوش حیات نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Everything unspoken۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں سے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپن یرائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ کینیڈین ہپ ہوپ اسٹار ڈریک کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول اسٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

مہوش حیات نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، کبریٰ خان ودیگر شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TCm23w8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو