بھارت میں لاپتا تین کمسن بچوں کی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے علاقے ناگپور میں تین کمسن بچے گھر سے 50 میٹر کے فاصلے پر گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
تینوں بچوں میں دو بہن بھائی بھی شامل تھے جبکہ ان کی شناخت 4 سالہ توفیق فیروز خان، 6 سالہ عالیہ فیروز خان اور 6 سالہ آفرین ارشاد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے ہفتے کی سہ پہر 3 بجے کے قریب لاپتہ ہوئے تھے، گھر والوں نے سمجھا کہ بچے قریبی پارک میں کھیلنے گئے ہیں لیکن جب وہ ہفتہ کی شام تک واپس نہیں آئے تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا اور گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔
اتوار کی شام 7 بجے کے قریب ایک کانسٹیبل نے ایک ایس یو وی کار کو ان کے گھر کے 50 میٹر دور پر کھڑی دیکھا جس کے اندر تین بچوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ توفیق اور عالیہ بہن بھائی ہیں، جبکہ آفرین ان کے پڑوس میں ہی رہتی ہے۔
ناگپور کے پولیس کمشنر امیتیش کمار کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ کا تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ تینوں بچے کار میں کھیل رہے ہوں گے اور اچانک گاڑی کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہو لیکن موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے بعد پتا چل سکے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/802LzBx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box