تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 22 June 2023

کیا رتبہ اور خورشید نکاح کررہے ہیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں والد نے رُتبہ کا نکاح خورشید کے ساتھ طے کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں اسامہ خان (التمش)، حبا بخاری (رتبا)، زاویار نعمان (خورشید، شیدے)، یشما گل (ازکا)، ندا ممتاز، جمال شاہ، اریشا رضی خان، نادیہ افگن، ساجد شاہ، منزہ عارف، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی حبا بخاری، اسامہ خان، یشما گل اور زاویار نعمان کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حبا اور اسامہ محبت کرتے ہیں لیکن والد اس کے خلاف ہوتے ہیں جبکہ زاویار نعمان بھی حبا بخاری سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ ہر وقت ان کا مذاق اڑاتی رہتی ہیں۔

تاہم اب التمش نے رُتبہ کو طلاق دے دی ہے جس کے بعد والد نے بیٹی کا نکاح خورشید کے ساتھ طے کردیا ہے۔

رُتبہ کے والد کہتے ہیں کہ یہ زمینیں ازکا کے ساتھ تبھی ٹرانسفر ہوں گی جب ازکا اور التمش کا نکاح ہوگا، خورشید کہتے ہیں کہ جن کے نام اب یہ سب کچھ کرکے آئے ہیں وہ تو آج بھی آپ سے مخلص نہیں۔

التمش کی والدہ کہتی ہیں کہ رُتبہ کو ٹھکرانے کی غلطی تم کرچکے ہو اور اب ازکا کو ٹھکرانے کی غلطی مت کرنا جس کے بعد التمش ازکا سے نکاح پر راضی ہوجاتے ہیں۔

ادھر رُتبہ کے والد کہتے ہیں کہ ’مبارک ہو خورشید کل نکاح ہے؟ خورشید پوچھتے ہیں کہ کس کا نکاح ہے؟ جس پر وہ بتاتے ہیں کہ تمہارا اور رُتبہ کا نکاح ہے۔‘

کیا التمش رُتبہ کے نکاح پر کوئی ہنگامہ کریں گے؟ کیا خورشید اور رُتبہ کا نکاح ہوسکے گا؟ یہ جاننے کے لیے ’تیرے عشق کے نام‘ کی اگلی قسط جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A0I1ZpT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو