تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 17 June 2023

لاکھوں جھینگروں کا قصبے پر حملہ

دنیا بھر میں فصلوں کا صفایا کر جانے والے کیڑے ’’جھینگر‘‘ جو لاکھوں کی تعداد میں کھڑی فصل پر حملہ آور ہوتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فصل کو ہڑپ کرجاتے ہیں۔

لیکن اس بار انہوں نے کسی فصل کو نہیں بلکہ ایک گنجان آبادی والے شہر کو اپنا نشانہ بنایا ہے، لاکھوں جھینگروں نے امریکی شہر ایلکو (Elko)پر حملہ کردیا، یہ منظر دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے جیسے جھینگروں کی برسات ہوئی ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بے شمار تعداد میں جھینگر سڑکوں پر ایسے بکھرے ہوئے ہیں جس کے باعث وہاں پیدل چلنا ناممکن ہے، یہ مخلوق ایمرجنسی سروسز کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

حملہ آور جھینگروں نے امریکی ریاست نیواڈا کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے، نہ صرف سڑکوں بلکہ گھروں کی چھتوں کو بھی اس طرح ڈھانپ رکھا ہے کہ ہر طرف وہی نظر آرہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ زمین پر رینگنے والے ان خوفناک کیڑوں سے تنگ آچکے ہیں، ان کی روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

نارتھ ایسٹرن نیواڈا ریجنل ہسپتال کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مریضوں کو اسپتال لانے اور لے جانے کے لیے ہمارے اسٹاف کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ٹریکٹر ہے جسے ہم ان کیڑوں کے ڈھیر کو راستے سے ہٹانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلکو کے مکینوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ سوائے صبر اور انتظار کے کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب وقت کے ساتھ ہی ختم ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yIgrT9a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو