تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 28 June 2023

کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا کور کمانڈر ہاؤس آئسکریم کھانے گئے تھے

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں اور بھانجا کور کمانڈر ہاؤس لاہور آئسکریم کھانے گئے تھے؟

دیوار شہدا کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص ہر روز نئی کہانی گھڑتا ہے، اس نے لوگوں کو گمراہ کیا لیکن اب وہ اس کے اندر کا شیطان پہچان رہے ہیں، یہ کیسے تردید کر سکتا ہے کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے اس کے کارکن نہیں تھے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ غائب ہیں اگر ان کا اس واقعے سے تعلق نہیں تو وہ اب تک کیوں روپوش ہیں؟

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، قوموں کیلیے ضروری ہے کہ تاریخ سے وابستہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کیلیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، جو قومیں محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں ان کے زندہ رہنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے، اپنے محسنوں کو یاد رکھنا قوم پر فرض ہوتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Mk2J4Xr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو