ممبئی: زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کام کرنے کے درمیان فرق بتا دیا۔
عالیہ بھٹ نے جب ہالی وڈ ڈیبیو کا اعلان تو ہر کوئی حیران رہ گیا تھا اور ان کی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ وہ بہت جلد فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ اور ہالی وڈ اسٹار جیمی ڈرونن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کام کرنے کے درمیان فرق کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پوری دنیا میں فلم بنانے کا طریقہ ایک ہی ہے، ہالی وڈ میں بھی وہی لوگ، وہی نظر، وہی جذبہ اور وہی ارادہ ہے، بس وہاں زبان مختلف ہے اور کہانی بیان کرنے کا انداز الگ ہے۔
’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے جبکہ اسے رواں سال 11 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
تاہم اس سے قبل وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی جس کا آفیشل ٹیزر بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
فلم کو رواں سال 28 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی اور اب فلمساز کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں خوبصورت کیمسٹری شیئر کرنے کیلیے تیار ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xr9B3Gv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box