تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 30 June 2023

حکومت نے پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کر دیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزل پر فریٹ مارجن اور تیل کمپنیوں کا مارجن بھی بڑھا دیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پٹرول پرفریٹ مارجن کو 2 روپے 51 پیسے بڑھایا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پٹرول پرتیل کمپنیوں کا مارجن 6، ڈیلرز کا مارجن 7 روپے فی لیٹر ہے، پٹرول کی بنیادی قیمت 187 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن کو 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر فریٹ مارجن منفی 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہے، ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 6 روپے سے بڑھا کر 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی بنیادی قیمت201 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی ہے، پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی، پٹرول پر5 روپے فی لیٹر کا ریلیف ختم کر کے لیوی 5 روپے بڑھا دی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h1yN02s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو