ریاض: پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔
عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔
پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔
حج مبارک ❤️
الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا۔ الحمدللہ آج حج ادا کر لیا pic.twitter.com/OLLsebp19x
— Usman Arshad (@usmanarshad63) June 27, 2023
ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا۔ آج عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘۔
Alhamdulillah completed the Hajj journey 2023 by walk, 5400 kilometres in 6 months & 13 days from Okara Pakistan to Makkah ❤️
الحمد لله أنهى رحلة الحج 2023 سيرًا على الأقدام 5400 كيلومتر في 6 أشهر 13 يومًا من أوكارا باكستان إلى مكة المكرمة ❤️@cnni @BBCUrdu @SalmanAldosary pic.twitter.com/NdonfT2uMt
— Usman Arshad (@usmanarshad63) June 23, 2023
عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا۔ الحمدللہ آج حج ادا کر لیا۔
The post پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2504263/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box