کراچی : کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،
جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں ملی تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔
کرکٹ لیجنڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیں وہ پی سی بی چلاسکے، نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q4Yqfv1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box