اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے ایک ویڈیو میں پیغام میں کہا ہے کہ اگلے 15 یوم کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایت پر ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 262روپے فی لیٹربرقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 260روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا نے آئندہ 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، ذرائع کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MlaYAIW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box