ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنالیے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہیں۔ کھیل کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 وکٹ پر 327 رنز بنالیے ہیں۔
Travis Head [146]* and Steve Smith [95*] pile on the runs as Australia dominate day 1 of the World Test Championship final #AUSvIND | #WTCFinal
https://t.co/6WVbuW7ujo pic.twitter.com/VykUyfwTEv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 7, 2023
ڈیوڈ وارنر 43 ، عثمان خواجہ صفر اور مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہوا تو اسٹیو اسمتھ 95 اور ٹریوس ہیڈ 146 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
The first centurion in World Test Championship Final history
Take a bow, Travis Head
Follow the #WTC23 Final https://t.co/wJHUyVnX0r pic.twitter.com/PFyd7UzcZX
— ICC (@ICC) June 7, 2023
بھارت کے محمد سراج ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی اسکواڈ:
بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، سریکار بھارت، رویندرا جڈیجا شردل ٹھاکر، امیش یادیو، محمد سراج اور محمد شامی شامل ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ:
آسٹریلوی ٹیم میں پیٹ کمنز (کپتان) ڈیوڈ وارنر ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور اسکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔
Playing XIs for the #WTC23 Final
: https://t.co/5IR0QKx6Pf pic.twitter.com/ngDIAC8HG7
— ICC (@ICC) June 7, 2023
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/veDGy4p
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box