سابق وفاقی وزیر اور ترین گروپ کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
علیم خان کی جانب سے جہانگیر ترین و دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، قائد اعظم کے پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نکل پڑے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کل باضابطہ طور پر پارٹی کو لانچ کیا جائے گا، استحکام پاکستان کا عزم ہے، ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے پیچھے جا رہا ہے، ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت سرکردہ رہنما نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مایوسی کا شکار پاکستان میں نئی امید اٹھنے جا رہی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ہوگا اور بہتر پاکستان کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
علیم خان کی جانب سے جہانگیر ترین و دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ملک بھر سے تقریباً 100 رہنماؤں نے شرکت کی۔
صوبہ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور جے پرکاش شریک ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا سے اجمل وزیر، جی جی جمال نے شرکت کی۔
پنجاب سے مراد راس، فیاض الحسن چوہان اور فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگریال، نوریز شکور، عون چوہدری بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔ عشائیے میں شریک سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C37OqeP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box