آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں آج بھی جانوروں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ اناڑی ہو یا کھلاڑی قصائی کی آج بھی ڈیمانڈ برقرار ہے تاہم پہلے روز کی نسب ان کے آج نخرے اور ریٹ کم ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے طول وعرض میں ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے کہیں اونٹ کو نحر کیا جا رہا ہے تو کہیں گائے، بیل، بکروں، دنبوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
بڑھتی مہنگائی کے باعث اس سال اجتماعی قربانی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کئی مقامات پر اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے۔ جہاں قربانی ہوچکی ہے وہاں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے جانوروی کی قربانی کے لیے قصابوں کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بروقت اٹھائی جا رہی ہیں تو کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑے رہنے کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔
قربانی کے دوران کئی علاقوں میں جانوروں کے بدکنے اور بھاگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
میاں چنوں کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں بھینسے نے قصابوں اور اپنے مالک کی دوڑیں لگوا دیں جو دو گھنٹے تک شہر کی گلی اور محلوں میں بھاگتا رہا اور ایک سبزی کی دکان میں جا گھسا، اس دوران بے قابو بھینسے کو پکڑنے کی کوشش کے دوران نوجوان بھی زخمی ہوگیا تاہم کئی گھنٹے بعد لوگوں نے اس پر قابو پالیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JOXpBI3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box