عید کے روز دشمنی نے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی جان لے لی فیصل آباد میں باپ بیٹی سمیت 4 افراد قتل کر دیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عید کی شام یہ دلخراش واقعہ فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں دشمنی میں اندھے مخالفین نے گولیاں برسا کر باپ بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو بھائی عمران اور عامر اہلخانہ کے ہمراہ بہن سے عید ملنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ کریاں والا صداقت مل بائی پاس کے قریب پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عامر اور 6 سالہ بچے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جب کہ دو خواتین سمیت چار زخمی ہوگئے۔
زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے.
آر پی او فیصل آباد عابد خان نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R9qQPiY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box