تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 4 June 2023

’ایشیا کپ، اس سال لگتا ہے گئی بھینس پانی میں‘

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کو لے کر لڑائی زیادہ بڑھ گئی ہے پاکستان نے جو کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے نہیں آئیں گے یہ بڑی بات کی ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان جانتا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کے پاس کوئی سودے بازی کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کی بات کی جائے تو اس سال تو ایسا لگتا ہے کہ گئی بھینس پانی میں یعنی ایشیا کپ کا انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی۔

آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی ہوئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sLbNw3g
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو