تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 9 June 2023

نظر لگنا جادو سے بھی زیادہ طاقتور ہے، جانیے حیران کن انکشافات

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نظر لگنے کے حوالے سے شرعی حوالے دیے اور بتایا کہ نظر کا لگ جانا جادو سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

مفتی عمران الحق بتایا کہ نظر کا لگ جانا برحق ہے، اپنے بچے کو نظر لگ جانے کی دو اشکال ہوتی ہیں ایک ہماری محبت کی نظر اور اور دوسری حاسدوں کی نظر، ہماری نظر لگنے سے بچہ چڑچڑا ہوجاتا ہے یا زیادہ رونے لگتا ہے لیکن کسی حاسد کی نظر لگنے سے بچہ اونچائی سے گرسکتا ہے حادثہ ہوسکتا ہے یا بہت زیادہ بیمار بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نظربد یا نظر لگنا ایک قدیم تصور ہے جو دنیا کی مختلف اقوام میں پایا جاتا ہے، دین اسلام کے اوائل میں دشمن اور حاسدین اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کے عمل کیا کرتے تھے۔ ان لوگوں کا دعویٰ تھا کہ وہ جس چیز کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے دیکھتے ہیں ان کے دیکھتے ہی وہ چیز تباہ ہو جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ بات مستند احادیث سے بھی ثابت ہے کہ نظر کا لگ جانا حق ہے یعنی اس سے انکار ممکن نہیں، ایک حدیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی پسندیدہ چیز کو دیکھنے کے وقت بارک اللہ اور ماشاء اللہ کہہ دیا کرو تاکہ نظربد سے حفاظت رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VW0wbnM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو