تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 June 2023

کاجو کیسے تیار کیے جاتے ہیں معلوماتی ویڈیو

کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جسے تقریباً دنیا کا ہر شخص بہت شوق سے کھانا پسند کرتا ہے، یہ سفید گری دار میوہ نمکین کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ مزیدار خشک میوہ درختوں پر ایسے ہی تیار نہیں ہوجاتا جیسے کہ ہم اسے بازار سے خرید کر کھاتے ہیں اس کیلیے اسے مختلف مراحل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کاجو کو کن مراحل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو نے انسٹاگرام صارفین کو حیران کر دیا۔

بھارتی فوڈ بلاگر سلونی بوتھرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ریاست آسام میں کاجو پروسیسنگ پلانٹ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے کاجو کو سورج کی روشنی میں کچھ دنوں تک رکھا جاتا ہے تاکہ وہ سوکھ جائیں۔

پھر گری دار میوے کو ان کے خول سے الگ کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کاجوؤں کو مشین کے ذریعے سے صاف کرکے ان کے سائز کے مطابق الگ الگ کیا جاتا ہے۔ آخری مرحلے میں کاجو کو بھوننے کے لیے بڑی سی ٹرے میں تندور میں رکھ دیا جاتا ہے اور پھر اسے پیک کرکے بازاروں میں فروخت کیلئے روانہ کیا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ ہوتے ہیں وائرل ہوگئی اور 57 ملین سے زیادہ صارفین نے اسے پسند کیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار میں کاجو بنانے کے اس پیچیدہ عمل کو دیکھ رہا ہوں، جس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ یہ مہنگا کیوں ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mYwVlqc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو