تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 15 June 2023

تمنا بھاٹیہ کب دلہن بنیں گی اداکارہ نے شادی کا پلان بتا دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی تصدیق کرنے کے بعد شادی کا پلان بھی بتا دیا۔

تمنا بھاٹیہ نے اپنے مداحوں کو دو روز قبل وجے ورما کے ساتھ معاشقے کا انکشاف کر کے حیرت میں مبتلا کیا اور اب شادی پر بھی مختصر گفتگو کر دی۔

حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ سے میزبان نے سوال کیا کہ شادی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور کیا آپ شادی کے خیال سے دباؤ محسوس کرتی ہیں؟

اس پر 33 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ جب آپ شادی کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو شادی کر لینی چاہیے، شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے یہ کوئی معمول کی پارٹی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے جب آپ کسی ایسی ذمہ داری کیلیے ذہنی طور پر تیار ہو جاتے ہیں تو آپ کو اسے ادا کرنا پڑتا ہے، اس لیے نہیں کہ سب کہہ رہے ہیں تو شادی کرلو۔

شادی کے بارے میں ماضی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں سمجھتی تھی کہ 30 سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے، جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہی سوچتی تھی کہ ایک اداکارہ کو انڈسٹری میں 8 سے 10 سال سے زیادہ کا عرصہ نہیں گزارنا چاہیے۔

تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ 30 سال کی عمر میں شادی اور پھر بچوں کی پیدائش کا میرا منصوبہ ماضی میں تھا، بعد میں احساس ہوا کہ شادی کوئی ایسی چیز نہیں جو اس وقت کی جا سکتی ہے جب آپ پوری ذمہ داری نہیں لے سکتے۔

انٹرویو میں اداکارہ کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فی الحال فوری طور پر شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qmMC2uJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو