تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 28 July 2023

کچے میں پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ڈاکو مارے گئے

سندھ کے ضلع کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے اور کشمور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 8 ڈاکو مارے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کی سربراہی میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 ڈاکو مارے گئے۔ ان ڈاکوؤں کو پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے سندھ میں داخل ہونے کے دوران مارا گیا مرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق جانو اندھڑ گروپ سے تھا۔

ایس ایس پی کمشور کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب میں ڈکیتی، اغوا، قتل کی واردتوں میں ملوث تھے اور ان پر ایک کروڑ سے زائد انعام مقرر تھا۔

امجد شیخ کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن جاری تھا اس دوران ڈاکو سندھ میں داخل ہو رہے تھے جن سے مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4F961dP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو