بنگلورو : بھارت میں نجی کمپنی کے سی ای او کی جانب سے چیٹ بوٹ کی وجہ سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک نجی کمپنی کے سی ای او کو اس بات پر شدید تنقید اور مذمت کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اس نے 90 فیصد کسٹمر کیئر اسٹاف کو برطرف کرکے چیٹ بوٹ سے کام لینے کا فیصلہ کیا۔
ایک ایسے وقت میں جب دنیا مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جینس) کے جنون کے عروج پر ہے اور زیادہ سے زیادہ کمپنیاں آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی میں تیزی سے شامل ہو رہی ہیں، بنگلورو میں قائم ایک کمپنی کے بانی نے بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔
We had to layoff 90% of our support team because of this AI chatbot.
Tough? Yes. Necessary? Absolutely.
The results?
Time to first response went from 1m 44s to INSTANT!
Resolution time went from 2h 13m to 3m 12s
Customer support costs reduced by ~85%Here’s how’s we did it
— Suumit Shah (@suumitshah) July 10, 2023
بنگلورو میں قائم ای کامرس فرم ’دکان‘ کے بانی اور سی ای او سومیت شاہ کو ایک حالیہ ٹویٹر پوسٹ میں سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی کمپنی نے اپنے 90 فیصد کسٹمر کیئر عملے کو مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے تبدیل کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، صارفین نے کمپنی کے سی ای او کو ایسا سخت فیصلہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بہت سے ملازمین کی زندگیوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔
سی ای او نے جواب میں اپنے فیصلے کا جواز ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ چیلنجنگ اقدام مزید منافع کے حصول کے لیے کیا گیا ہے، اس نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام سے کام کے اوقات کم ہوگئے ہیں اور کسٹمر سپورٹ سے وابستہ اخراجات میں بھی 85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
As expected, didn’t find any mention about the 90% staff that were laid off. What assistance were they provided?
— Arnob (@arnob1) July 10, 2023
سی ای او نے برطرف ملازمین کو معاوضہ دینے کے بارے میں کیا کہا؟
جب ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے برطرف عملے کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں پوچھا گیا تو سومیت شاہ نے کہا کہ جیسا کہ توقع تھی کہ ‘کوئی’ ‘کسی اور’ کی طرف سے ناراض ہوجائے گا، اس لیے میرے پاس یہ جواب تیار تھا، سی ای او نے کہا کہ میں مدد کے لیے تیار ہوں لنکڈ ان پر پوسٹ کروں گا تب دیکھ لینا میرے دوست، یہاں ٹویٹر پر لوگ "منافع” دیکھتے ہیں "ہمدردی” نہیں۔
As expected, 'someone' will get offended on behalf of 'someone else', so I had this reply ready:
Assistance ke bare mein jab Linkedin pe post karunga tab dekh lena mere dost, yahaan Twitter pe log "profitability" dekhte hai "sympathy" nahi.
Also – "it was tough decision"
— Suumit Shah (@suumitshah) July 10, 2023
لیکن سوشل میڈیا صارفین سی ای او کی اس وضاحت اور فیصلے سے مطمئن نہیں ہوئے، سی ای او کے ٹویٹ کا جواب دینے والے ٹویٹر صارفین میں سے ایک نے سی ای او کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سپورٹ ٹیم کے 90 فیصد لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا اور آپ اس پر خوشیاں منارہے ہیں۔ آپ نے ممکنہ طور پر اپنی کسٹمر سپورٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AmhWBN8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box