تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 12 July 2023

طالبات کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا سرکاری افسر گرفتار

بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری افسر کو طالبات سے فحش حرکات کرنے کی شکایت پر حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش میں ایک شخص پر پیشاب کرنے کے واقعے کے بعد ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، ہاسٹل میں تحقیقات کیلئے جانے والے ایس ڈی ایم نے طالبات کے ساتھ فحش حرکت کی جس کی شکایت پر ایس ڈی ایم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم ایس ڈی ایم سنیل جھا پر الزام ہے کہ وہ ایک معاملے کی تحقیقات کیلئے مقامی ہاسٹل گیا تھا، اس دوران اس نے طالبات کے ساتھ فحش قسم کی چھیڑ چھاڑ کی، انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی بھی کوشش کی یہی نہیں بلکہ طالبات انتہائی سے ذاتی نوعیت کے سوالات بھی پوچھے۔

ایس ڈی ایم سنیل جھا کے ہاسٹل سے جانے کے بعد مذکورہ طالبات نے ہاسٹل کی وارڈن سے شکایت کی اور کہا کہ "سر بہت خراب ہیں”۔ اس کے بعد ہاسٹل کی وارڈن نے ضلع کلکٹر سے اس کی شکایت کی جس کے بعد کلکٹر نے رات کو ہی واقعے کی تحقیقات کی۔

تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے کے بعد علی الصبح 6 بجے ایس ڈی ایم سنیل جھا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اورایک گھنٹے بعد اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

بعد ازاں ایس ڈی ایم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ او بی سی ہاسٹل کا معائنہ کرنے کی ذمہ داری ایس ڈی ایم کے پاس ہوتی ہے جس کے تحت ایس ڈی ایم اتوار کی شام ہاسٹل پہنچا۔ ہاسٹل کی وارڈن انہیں باہر ہی مل گئی جسے ایس ڈی ایم نے باہر ہی کھڑا رہنے کو کہا اور خود ہاسٹل میں داخل ہوگئے۔

واضح رہے کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پہلے خفیہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی جسے بعد میں ظاہر کردیا گیا، یہاں تک کہ ایس ڈی ایم جھا کو بھی اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کی خبر نہیں تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/POn5rHv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو