ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار پریش راول فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گے جس کی اہم وجہ اب سامنے آگئی ہے۔
پریش راول نے ’اوہ مائی گاڈ‘ میں سُپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم اداکار نے سیکوئل سے راہیں جدا کر لیں۔ اب ان کی جگہ اداکار پنکج ترپاٹھی جلوہ گر ہوں گے۔
گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پریش راول نے فلم کے سیکوئل کیلیے زیادہ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے کام کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ فلمسازوں نے اداکار کو قائل کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ نہیں مانے۔
اب بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ پریش راول فلمسازوں کیلیے پہلا اور بہترین انتخاب تھے، ان کے ساتھ سیکوئل سے متعلق بات چیت بھی شروع ہوگئی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پروجیکٹ کیلیے سب سے زیادہ معاوضے کے حقدار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریش راول کا ماننا تھا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘ کی کامیابی کی اصل وجہ وہی ہیں لہٰذا انہیں سب سے زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے، لیکن اگر فلمساز ان کا مطالبہ مان بھی لیتے تو فلم کا بجٹ مزید بڑھانا پڑتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریش راول نے سیکوئل کے کامیاب ہونے کی صورت میں فلمسازوں کو منافع تقسیم کرنے کی تجویز بھی تھی، لیکن چونکہ پروجیکٹ میں ایک سے زیادہ پروڈیوسر شامل ہیں اس لیے اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
ذرائع نے بتایا کہ فلمسازوں کی متعدد کوششوں کے باوجود پریش راول اور وہ ایک پیج پر نہ آ سکے اور آخر میں اداکار نے پروجیکٹ سے راہیں جدا کر لیں۔
رواں سال ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریش راول نے ’اوہ مائی گاڈ 2‘ سے علیحدگی کی وجہ بیان کی تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے سیکوئل کا اسکرپٹ پسند نہیں آیا لہٰذا میں الگ ہوگیا۔ میں صرف پیسے کمانے کی خاطر سیکوئل بنانے کا مخالف ہوں۔‘
بہرحال اب فلمسازوں کو امید ہے کہ اداکار پنکج ترپاٹھی سیکوئل کو کامیاب بنانے کیلیے اپنی صلاحیتوں کو خوب بروئے کار لائیں گے۔
یاد رہے کہ ’اوہ مائی گاڈ 2‘ 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔ اس کی ایک پروڈیوسر پریش راول کی اہلیہ بھی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Re2NrVn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box