راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سوئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ضلع سوئی میں جاری آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ژوب گیریژن پر دہشت گرد حملے میں شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باقی دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
The post بلوچستان، سوئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں تین جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2509993/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box