تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 16 July 2023

چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک منصوبے کو ناکام کرنا چاہتا تھا، احسن اقبال

سیالکوٹ: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک منصوبے کو ناکام کرنا چاہتا تھا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، اس نے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچایا، 5 سال بعد چین کی طرف سے چشمہ پاور پلانٹ میں پہلی سرمایہ کاری آئی، سی پیک کے رکے ہوئے منصوبوں پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام روکا جس سے گوادر میں بے چینی پیدا ہوئی، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی گوادر میں پانی کے منصوبے کو مکمل کیا، گوادر کیلیے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کی ہوس میں سیاسی اور جمہوری اقدار کو پامال کیا، نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے جبر کا سامنا کیا لیکن اپنا مؤقف تبدیل نہ کیا، ہم نے جوانمردی سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل جانے کے خوف سے ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوگیا، گرفتاری سے بچنے کیلیے کارکنوں کو ڈھال بنانے والا لیڈر نہیں ہو سکتا، ہماری حکومت نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لاٹھی دینے کی بجائے لیپ ٹاپ دیے، عوام جانتے ہیں کہ کس جماعت نے خدمت کی سیاست کی اور کس نے انتشار پھیلایا۔

وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے کہا کہ ترقی کرتے پاکستان کو نواز شریف سے چھین کر اناڑی کے سپرد کیا گیا جس نے تجربے کرتے ہوئے سب کچھ تباہ و برباد کر دیا، پی ٹی آئی نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ ہم نے معیشت کی بحالی کیلیے ہر ممکن اقدامات اور سخت فیصلے کیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vSFpnys
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو