تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 16 July 2023

لیبیا کی جیلوں میں 15 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

لیبیا کی جیلوں میں 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سنہرے مستقبل کی آس میں وطن چھوڑ کر یورپ جانے کے خواہشمند 15 ہزار پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں 7 ماہ سے قید ہیں اور رہائی کے لیے مسیحا کے منتظر ہیں۔

لیبیا کی جیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں قیدی اپیل کررہے ہیں کہ جیل میں کئی ساتھی بیمار ہیں اور کئی بستر مرگ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں قیدی کا کہنا ہے کہ ’جیلوں میں بچے بھی قید ہیں، ہمیں کھانا دیا جاتا ہے نہ ہی کوئی دوا ملتی ہے جس کے باعث زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

قیدی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلروں لیبیا پہنچایا جہاں انتظامیہ نے قید کرلیا۔

قیدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ ہماری مدد کریں ورنہ یہاں موجود بیشتر قیدی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیں گے۔

جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر میاں مبین اختر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ لیبیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kRJoQTj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو