اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کو نیچے جاتا دیکھ رہا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اندازاً 3.5 سے 4 روپے فی یونٹ فرق پڑے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے نواز شریف اب الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی اس کے لیے دسمبر تک کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اب ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے کہ لگتا ہے معاہدہ نہیں ہوگا لیکن میں کہتا تھا کہ معاہدہ ہوگا اور آخری ہفتے میں ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر، یو اے ای سے ایک ارب ڈالر جولائی میں لینے ہیں، تقریباً 5.6 ارب ڈالرز جولائی کے مہینے میں آنے کی امید ہے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر جولائی میں ہی 14 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کو اپنانا ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اندازاً 4 ارب ڈالر تک ہوتا نظر آرہا ہے، اسٹینڈ بائے معاہدے کی رقم نویں ریویو کے برابر یعنی 1.1 ارب ڈالر ہوگی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو سالانہ 70 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر ایک انڈسٹریل زون بناسکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wd6XZrk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box