تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 July 2023

عالیہ صدیقی کو شوہر کیساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی یاد آنے لگی

ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کا تذکرہ کیا اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ جوڑے میں ابھی تک طلاق نہیں ہوئی۔

عالیہ صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ نوازالدین صدیقی اور میں نے ممبئی میں ایک چھوٹے سے گھر میں 19 سال گزارے، ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے اس لیے ان کے بھائی شمس صدیقی ہمارے گھر کا کرایہ ادا کرتے تھے۔

وہ بتاتی ہیں کہ مالی مسائل کے باوجود نواز اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے، وہ کسی سے 50 روپے ادھار لے کر میرے لیے بریڈ (روٹی) اور مکھن لایا کرتے تھے جو میرے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوتا تھا۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز علی الصبح میرے لیے ناشتہ تیار کرتے تھے، بریڈ پر مکھن لگا کر مجھے کھلاتے تھے جبکہ گھر کے کاموں میں بھی میرا ہاتھ بٹاتے تھے۔

انٹرویو میں عالیہ صدیقی نے شکوہ کیا کہ آج ان کے پاس سب کچھ ہے لیکن مجھے دینے کیلیے وہ محبت نہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اُس سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

عالیہ صدیقی نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی تک طلاق نہیں لی بلکہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے، نواز عدالتی حکم پر ہر ماہ مجھے رقم بھیج رہے ہیں لیکن میں نے اس میں سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نواز کو لکھ کر بھیجا ہے کہ آپ جب چاہیں یہ رقم واپس لے لیں کیونکہ میں نے اس میں سے ایک پیسہ بھی ابھی تک خرچ نہیں لیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RktcxsY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو